Advertisement

میکال ذوالفقار کا ماہرہ خان سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار میکال ذوالفقار نے متعدد معاملات پر بات کرنے سمیت شوبز اور اپنے منصوبوں پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ بہترین انداز میں لیڈ کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دوران انٹرویو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کون سی شخصیت ہوگی جسے میکال ذوالفقار بطور میزبان اپنے شو میں نہیں بلانا چاہیں گے؟

اس پر انہوں نے ماہرہ خان کا نام لیا اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ وہ آئیں گی ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماہرہ خان کو متعدد منصوبوں میں کام کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے لیکن وہ نہیں مانتیں اور انہیں راضی کرنا مشکل کام ہے۔

Advertisement

میکال ذوالفقار نے شکوہ کیا کہ متعدد بار پیش کش کرنے کے باوجود ماہرہ خان ان کے ہمراہ کام کرنا نہیں چاہتیں۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے پیسے کے چکر میں کچھ ایسے اشتہارات میں بھی کام کیا جن میں انہیں کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے اشتہارات اور برانڈز کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام لینے سے کمپنیوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔

میکال ذوالفقار نے اشارہ دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں پراپرٹیز کے کچھ اشتہارات میں کام نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے پیسوں کے چکر میں ان کام کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ماضی میں بہت مذاق کیا کرتے تھے، تاہم اب وہ ایسے نہیں رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version