Advertisement

63 سال میں پہلی بار ہالی ووڈ اداکار ہڑتال کیوں کررہے ہیں؟

63 سالوں میں پہلی بار ہالی ووڈ اداکاروں نے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ ناکام مذاکرات اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے اے لسٹ اداکار سمیت ایک لاکھ 60 ہزار فنکاروں کی نمائندگی کرنے والا ادارہ اسکرین ایکٹرز گلڈ (SAG-AFTRA) کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور ٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے متعلق تحفظات سے متعلق مطالبات پر مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔

یونین چیف ڈنکن کریبٹری آئرلینڈ نے بتایا کہ اسکرین ایکٹرز گلڈ کا کہنا ہے کہ ہزاروں فنکاروں کی نمائندگی کرنے والے ادارے اسکرین ایکٹرز گلڈ نے متفقہ طور پر اسٹوڈیوز اور اسٹریمرز کے خلاف ہڑتال کا حکم جاری کرنے کے لیے ووٹ دیا۔

یہ ہڑتال آج رات 7 بجے سے شروع ہوگی، یہ ہڑتال 1960 کے بعد پہلی بار ہورہی جس میں اداکاروں کے ساتھ ہولی ووڈ کے لکھاری بھی شریک ہوں گے۔

مستقبل میں ٹیلی ویژن اور فلموں میں اے آئی کے استعمال کے خلاف اور تنخواہ کے حوالے سے تحفظات سے متعلق مطالبات پورے نہ ہونے کے بعد لکھاریوں نے 11 ہفتے قبل ہڑتال شروع کی تھی۔

Advertisement

رواں سال مقبول سیریز ٹی وی پر نشر ہونے والی تھی جسے اب تاخیر کا سامنا ہے، اور اگر ہڑتال جاری رہی تو بڑی فلموں کی ریلیز ملتوی ہوسکتی ہے۔

ایک جانب جہاں ہالی ووڈ کی مقبول فلمیں ریلیز ہونے کے قریب ہیں وہیں ہڑتال کی وجہ سے یہ فلمیں تاخیر کا سبب بن سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان نے اپنی نئی فلم اوپن ہیمر (Oppenheimer) کے لندن پریمیئر کے دوران بتایا کہ ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلم کی کاسٹ واک آؤٹ کر چکی ہے۔

ہزاروں فنکاروں کی نمائندگی کرنے والا ادارہ اسکرین ایکٹرز گلڈ (SAG-AFTRA) نے کہا ہے کہ اسٹریمنگ ایکو سسٹم میں اضافے کی وجہ سے معاوضے میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت تخلیقی پیشے (کری ایٹو پروفیشن) کے لیے خطرہ ہے۔

ادارے نے بیان میں مزید کہا کہ ایگزیکٹوز نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ صنعت اور معیشت میں تبدیلیوں کی وجہ سے وہ لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں جو اسٹوڈیوز میں مزدوروں کی طرح کام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version