اداکارہ سارہ علی خان کا خود سے متعلق اہم انکشاف

اداکارہ سارہ علی خان کا خود سے متعلق اہم انکشاف
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان نے خود سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر آپ قابو نہیں پاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ میرا منہ پھٹ ہونا اچھا ہے یا بُرا لیکن مجھے کئی لوگوں نے کہا ہے کہ مجھ میں فلٹر ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بہت محنت سے کام کرتی ہوں اور پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے فلمی کردار نبھاتی ہوں، پھر جب میں کردار سے نکل کر دوبارہ ‘سارہ’ بنتی ہوں تو میں بالکل بےباک سارہ بننا چاہتی ہوں جس پر کوئی فلٹر نہ ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سنتی سب کچھ ہوں لیکن دھیان صرف تعمیری باتوں پر دیتی ہوں، اگر لوگوں کو میرا کام پسند نہیں آرہا تو یہ میرے لئے مسئلے کی بات ہے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان کے مطابق میں اپنے کام سے متعلق تمام باتیں سنتی ہوں لیکن میری ذاتی زندگی پر کوئی بات ہو تو میں اسے نظر انداز کردیتی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/588766/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/588766/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News