ویب سیریز ’ٹرائل‘ میں بولڈ سین کرنے پر کاجول ہوئیں تنقید کا شکار

ویب سیریز ’ٹرائل‘ میں بولڈ سین کرنے پر کاجول ہوئیں تنقید کا شکار
بالی ووڈ کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ کاجول ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ تنقید کا شکار ہورہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ، جنہوں نے ویب سیریز ’ٹرائل‘ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنا ڈیبیو کیا ہے، کو بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے 29 سال کے کیریئر میں پہلی بار آن اسکرین ’لپ لاک‘ سین کیا ہے جو کہ ان کی پالیسی کے بلکل برعکس ہے جو انہوں نے اب تک اپنائی ہوئی تھی۔
کوئی بھی بولڈ سین نہ کرنے کے باوجود اداکارہ نے انڈسٹری میں اپنا ایک نام، مقام اور پہچان بنائی ہے اور ان کی فلمیں بھی کامیاب رہیں ہیں۔
تاہم اب ٹرائل کے کچھ سین سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہے ہیں جس میں اداکارہ بولڈ سین کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ ‘دی ٹرائل’ امریکی سیریز ‘دی گڈ وائف’ کا آفیشل ریمیک ہے، جسے کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ سیریز ایک گھریلو خاتون کے اپنے شوہر کے جنسی اسکینڈل میں پھنسنے کے بعد وکیل کے طور پر اپنے پیشے میں واپسی پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News