اداکارہ انوشے اشرف کب شادی کررہی ہیں؟

اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج سے منسلک
معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے بتادیا کہ وہ کب شادی کررہی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ انوشے اشرف نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھُل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں شروع سے ہی اداکاری کرنے کا شوق نہیں تھا، اس لیے وہ ٹی وی اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں شادی اور تعلقات کے لیے مرد اور خاتون کے عمر کے درمیان فرق کی کوئی اہمیت نہیں، البتہ ذہنیت ایک جیسی ہونی چاہیے۔
اداکارہ کے مطابق وہ عام طور پر خواتین کو بھی مشورہ دیتی رہتی ہیں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مرد آپ سے 15 سال کم عمر ہے یا پھر 15 سال زائد العمر ہے، اصل بات خیالات اور ذہنیت کی ہوتی ہے۔
انوشے اشرف نے کہا کہ وہ شادی کے لیے صرف اور صرف اپنے شریک حیات میں ایک چیز دیکھنا چاہتی ہیں کہ وہ ان کی ذہنیت جیسا شخص ہو، یعنی دونوں کے خیالات ایک جیسے ہونے چاہئیں اور مرد خاتون کو اپنی شناخت کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب انہوں نے شادی کرنے کے لیے ذہن بنا لیا ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ انہوں نے ماضی میں شادی کرنے کی کوشش کی تھی، یہاں تک کہ انہوں نے منگنی تک کرلی تھی لیکن پھر انہوں نے شادی کا ارادہ مؤخر کرلیا۔
ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کی عمر 18 سال ہوگئی تو والد نے انہیں ملازمت کرنے کا کہا تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔
انوشے نے واضح کیا کہ ان کی مزید دو بہنیں ہیں اور انہوں نے انگریزی ادب میں بیچلرز تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

