Advertisement

ہریتک روشن کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہریتک روشن کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہریتک روشن اور صبا آزاد کے درمیان گزشتہ سال سے تعلقات قائم ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی شادی کے حوالے سے ماضی میں کی گئی ایک پیشگوئی کی خبر گردش کر رہی ہے۔

اداکار کی شادی سے متعلق چند سال قبل ایک معروف نجومی بیجان دارو والا نے یہ بتایا تھا کہ اداکار رواں سال دوسری شادی کریں گے۔

بیجان دارو والا نے اداکار کی ازدواجی زندگی کے متعلق یہ پیشگوئی ان کی سابقہ و پہلی اہلیہ سوزین خان سے یکم نومبر 2014 کو ہونے والی طلاق کے بعد کی تھی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا میں ریتک روشن اور صبا آزاد کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یہ جوڑا رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار نے باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version