یاسر حسین اور عاصم اظہر کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ اداکار اسد صدیقی نے حیران کُن انکشاف کردیا

یاسر حسین اور عاصم اظہر کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ اداکار اسد صدیقی نے حیران کُن انکشاف کردیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اسد صدیقی نے یاسر حسین اور عاصم اظہر سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اسد صدیقی نے بتایا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جیسے ہی وہ انٹرن شپ کے لیے ایک بینک میں گئے تو انہیں ایک ڈرامے کے آڈیشن کے لیے بلایا گیا اور انہوں نے بینک سے رشتے دار کے انتقال کا جھوٹ بول کر چھٹی لی۔
انہوں نے کہا کہ اسی بینک میں ان کے بڑے بھائی بھی ملازمت کرتے تھے اور جب لوگوں نے دیکھا کہ چھوٹا بھائی رشتے دار کے انتقال پر گھر چلا گیا لیکن بڑا بھائی وہیں موجود ہے تو دفتر کے ساتھیوں نے انہیں ٹوکا، جس پر ان کے بھائی حیران رہ گئے اور انہیں فون کر کے پوچھا کہ کس کا انتقال ہوا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی نے غصے کا اظہار کرنے کے بعد انہیں کہا کہ وہ انہیں بھی بتاتے تو وہ بھی ان کے ساتھ چلتے، اس طرح جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں تھی۔
اسد صدیقی نے کہا کہ کہ یاسر حسین ان کے سب سے بہترین دوست ہیں اور ان کی دوستی کو 15 سال ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ کافی عرصے تک انہیں، یاسر حسین اور عاصم اظہر کو بھائی سمجھتے تھے کیوں کہ ان کے چہرے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔
معروف اداکار نے بتایا کہ ان کے سسر پاک فوج میں ہیں اور انہیں اس بات کا علم تھا کہ ان کی بیٹی کے لیے کچھ لوگ رشتہ لینے آ رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی زارا نور عباس کی خالہ بشریٰ انصاری سے بات کرلی تھی اور انہوں نے انہیں رشتہ لے کر آنے کا کہا تھا، جس کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ یاسر حسین، عاصم اظہر اور سجل علی سمیت دیگر اداکاروں کو بھی لے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رشتہ لینے کے لیے جاتے وقت وہ مٹھائیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے اور زارا نور عباس کے والد پہلے تو پریشان ہوگئے لیکن بعد میں وہیں رشتے کے لیے راضی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ اگرچہ ان کی شادی کو ابھی صرف 6 سال ہوئے ہیں لیکن انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں شادی کیے ہوئے 600 سال گزر چکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/657569/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/657569/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

