Advertisement

کنگنا رناوت کا رنبیر کپور سے متعلق شرمناک انکشاف

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنبیر کپور سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی اس لیے کی کیونکہ ’مافیا ڈیڈی‘ نے شادی کرنے کی صورت میں رنبیر کو 3 فلموں میں کام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہیروئن کا شوہر لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا جبکہ وہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کا شوہر ٹیکسٹ مسیج میں گڑگڑا کر مجھ سے ملنے کی درخواست کرتا رہا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ کے ’فرضی‘ میاں بیوی دنیا کو دکھانے کو خوش ہیں تاہم گھر کے اندر الگ الگ فلور پر رہائش پذیر ہیں۔ اس فرضی جوڑی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور گزشتہ دنوں اپنی والدہ، بہن اور ان کے شوہر اور بچوں کے ساتھ لندن میں تھے جبکہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کے ساتھ آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے ممبئی میں موجود تھیں۔

کنگنا رناوت اس سے قبل بھی عالیہ اور رنبیر پر اقربا پروری کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version