عرفی جاوید سفر کے دوران ہوئیں ہراسانی کا شکار، ویڈیو وائرل

عرفی جاوید سفر کے دوران ہوئیں ہراسانی کا شکار، ویڈیو وائرل
ریئلٹی شو اسٹار عرفی جاوید نے دوران فلائٹ اپنے برے تجربے کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
ریئلٹی شو اسٹار عرفی جاوید کو حال ہی میں ممبئی سے گوا جانے والی پرواز میں برا تجربہ ہوا ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ انہیں فلائٹ میں مردوں کے ایک گروپ کی طرف سے ہراساں کیا گیا جنہوں نے ان سے ’بدتمیزی‘ کی۔
ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عرفی نے ان مردوں کو دکھایا جنہوں نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ بدتمیزی کی جس یں سے چند اداکارہ کے پاس اور کچھ ان کے سامنے بیٹھے تھے جبکہ کچھ اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور سب ہنس رہے تھے۔
اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے عرفی نے لکھا “کل ایک فلائٹ میں ممبئی سے گوا کے سفر کے دوران مجھے ہراسا کیا، اس ویڈیو میں مرد گندی باتیں کہہ رہے تھے، چھیڑ رہے تھے ۔
اور جب میں نے ان کا سامنا کیا تو ان میں سے ایک نے کہا کہ ان کے دوست نشے میں تھے۔ نشے میں ہونا خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔ عوامی شخصیت ہاں، پبلک پراپرٹی نہیں”۔
خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی میں شرکت کے بعد سے عرفی جاوید لائم لائٹ کا حسہ بنیں ہیں اور اب اپنے عجیب و غریب فیشن سینس کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہیتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/663529/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/663529/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News