ویڈیو؛’میں بہری نہیں ہوں‘،جیا بچن صحافیوں پر برہم

ویڈیو؛’میں بہری نہیں ہوں‘،جیا بچن صحافیوں پر برہم
بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اسکریننگ میں صحافیوں کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہاکہ میں بہری نہیں ہوں۔
تجربہ کار اداکارہ جیا بچن ممبئی میں اپنی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی نمائش کے موقع پر پاپرازیوں سے ناراض ہوگئیں۔ منگل کی رات اداکارہ کے پاپرازیوں پر غصے میں آنے کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
اسکریننگ میں شرکت کے لیے جیا اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن کے ساتھ پہنچیں۔ انہیں سرخ لباس میں دیکھا گیا جبکہ ابھیشیک نے نیلے رنگ کی سویٹ شرٹ، ڈینم اور جوتے کا انتخاب کیا۔ شویتا کو سفید ٹی شرٹ، ڈینم اور بلیک جیکٹ میں دیکھا گیا۔
اس کلپ میں ، جسے ایک پاپرازی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا، میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ پاپرازی کے قریب رک گئی جب وہ اپنے بچوں کا انتظار کر رہی تھی۔ پنڈال پر تعینات پاپرازی نے تصویروں کے لیے ان کا نام پکارنا شروع کر دیا۔
ان کے چیخنے سے ناراض ہو کر جیا نے کان پر انگلیاں رکھ کر کہا، “میں بہری نہیں ہوں۔ چلاآمت، آرام سے بات کرو (چیخو مت، نرمی سے بات کرو)۔ اس کے بعد انہیں مسکراتے ہوئے تھیٹر میں داخل ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد ان کے بچے ابھیشیک اور شویتا تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب جیا نے پاپرازی کو ڈانٹا
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/668780/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/668780/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News