عدنان صدیقی اداکاری سے قبل کیا ملازمت کرتے تھے؟

عدنان صدیقی اداکاری سے قبل کیا ملازمت کرتے تھے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا ڈراما ’خوابوں کی زنجیر‘ تھا، جسے انور مقصود نے لکھا تھا، اس کے بعد انہوں نے ’عروسا‘ ڈراما کیا، جس سے انہیں شہرت ملی۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری سے قبل انہوں نے مارکیٹنگ کی ملازمت کی اور انہوں نے معروف موبائل کمپنی ’جاز‘ میں بھی نوکری کی۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ جب ’جاز‘ کمپنی نے پاکستان میں آغاز کیا، تب انہوں نے اس میں ملازمت کی تھی لیکن بعد ازاں انہوں نے مارکیٹنگ کی ملازمت چھوڑ کر کل وقتی اداکاری کرنا شروع کردی۔
اداکار نے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کا ڈراما کامیاب جائے گا تو وہ زیادہ معاوضہ لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی کامیابی کا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا، انہیں متعدد اشتہارات اور ڈراموں کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/689167/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/689167/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News