Advertisement

اداکارہ نرگس فخری 2 سال قبل کس جان لیوا بیماری میں مبتلا تھیں؟

اداکارہ نرگس فخری 2 سال قبل کس جان لیوا بیماری میں مبتلا تھیں؟

امریکی نژاد معروف بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بتادیا کہ وہ 2 سال قبل کس جان لیوا بیماری میں مبتلا تھیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نرگس فخری کا کہنا تھا کہ والدین انہیں ڈاکٹر یا استاد بنانا چاہتے تھے اور شروع میں خود بھی ان کا استاد بننے کا شوق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کرتے وقت ٹیچر بننے کا سوچا تھا لیکن پھر بعض دوستوں نے انہیں دراز قد اور خوبصورت دیکھتے ہوئے ماڈلنگ کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے مشورے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پھر کسی دوست نے انہیں بتایا کہ ماڈل بننے کے بعد وہ دنیا کے متعدد ممالک میں شوز کے لیے جا سکیں گی، جس کے بعد انہوں نے کم عمری میں ماڈلنگ شروع کردی تھی۔

نرگس فخری نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا کہ کورونا سے قبل انہیں ذہنی بیماری ’اوبیسو کمپلسری ڈس آرڈر‘ (Obsessive-Compulsive Disorder) (او سی ڈی) ہوگئی تھی اور انہیں اس سے نکلنے میں دو سال کا وقت لگا۔

واضح رہے کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کی شخصیت تبدیل ہوجاتی ہے، انہیں زیادہ تر منفی خیالات آنے لگتے ہیں، وہ بلا وجہ خوف کا شکار رہنے سمیت دوسروں کے ساتھ نامناسب رویے کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں آنے والی تبدیلیوں کا بغور جائزہ لیں اور کوئی بھی پریشانی والی تبدیلی پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

Advertisement

ان کے مطابق عام طور پر انسان تھکاوٹ یا کام کے دباؤ کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں نظر انداز کردیتا ہے جو کہ دراصل کسی بیماری کی پہلی علامات ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی جب ایسا ہونا شروع ہوا تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا لیکن پھر انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو وہ بھی انہیں سمجھ نہیں سکے۔

Advertisement

نرگس فخری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیماری کی تشخیص کے لیے دنیا بھر کے متعدد ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا لیکن کسی نے ان کی بیماری کی تشخیص نہیں کی لیکن پھر جب انہوں نے ڈاکٹرز سے سوالات کرنا شروع کیے تو ان کا خون درست طریقے سے بن اور کام کر رہا ہے تو پھر ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کو پہچانا۔

اداکارہ کے مطابق کافی عرصے تک بعض ڈاکٹر انہیں کہتے رہے کہ انہیں کوئی بیماری لاحق نہیں اور بعض انہیں مشکوک انداز میں بتاتے کہ کچھ نہ کچھ مسئلہ ضرور ہے لیکن کوئی ان کی بیماری کی تشخیص نہیں کر پا رہا تھا۔

نرگس فخری کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی بیماری کی تشخیص کرنے میں کافی وقت لگا اور انہون نے بیماری سے متعلق انٹرنیٹ سے بھی بہت ساری معلومات حاصل کی جو کہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/690898/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/690898/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version