پٹھان اب ’جاپان‘ میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار، نیا پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان اب ’جاپان‘ میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار ہے، جس کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں باکس آفس پر طوفان برپا کرنے اور کروڑوں روپے کا کم سے کم وقت میں بزنس کرنے والی شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان یکم ستمبر 2023 کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
جاپانی ریلیز کے پوسٹر کی نقاب کشائی کر دی گئی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندوستانی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جس نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News