Advertisement

شاہ رخ خان کی جگہ اب بالی ووڈ کا نیا ’ڈان‘ کون؟

بالی ووڈ کی ہٹ ڈان سیریز کی نئی فلم میں اب شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے لیکن اس تبدیلی کے اعلان میں ایک بار پھر تاخیر کردی گئی ہے۔

انڈسٹری میں چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں کہ آج رنویر سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر اس کا اعلان  فلم کے ہدایت کارفرحان اختر نے کرنا تھا لیکن ایک بار پھر یہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پٹھان اداکار ’ڈان‘ سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’ڈان 3‘ پروجیکٹ پر فرحان اختر، رتیش سدھوانی اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل گفتگو ہوئی لیکن بالی وڈ کنگ نے فرنچائز میں دوبارہ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اب فلم کے حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ بالی اداکار رنویر سنگھ کو شاہ رخ خان کے آئیکونک رول کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور وہ ہمیں ’ڈان 3‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

رنویر سنگھ اس سے قبل ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’گُلی بوائے‘ جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version