سجل علی کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

سجل علی کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ آنکھوں پر عینک ہے اور زلفیں کھلی ہوئی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’تمام اختتام کسی نہ کسی چیز کا آغاز ہوتے ہیں‘۔
اداکارہ نے اس تصویر میں جس جیکٹ کو پہن رکھا ہے یہ وہ ہی جیکٹ ہے جس میں انہوں نے ماضی میں اپنے سابقہ شوہر احد رضا میر کے ہمراہ انسٹاگرام پر چند تصاویر شئیر کی تھیں، تاہم اسی جیکٹ کو پہن کر ایک مشکوک کیپشن لکھنا سجل کا احد کیلئے ایک پیغام معلوم ہوتا ہے۔
اداکارہ اس تصویر میں خوشی سے ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پوسٹ کے کیپشن میں بھی کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/719521/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/719521/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

