ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 23 ملین ہوگئی ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 23 ملین فالوورز، آئی لو یو آل، مجھے سپورٹ کرتے رہیں، گزشتہ دنوں زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا رہا لیکن آپ کی سپورٹ سے مجھے ہمت ملی۔
انہوں نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا ک جب میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا سوچا لیکن آپ سب کے پیار نے مجھے حوصلہ دیا اور اب میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب کی محبت بہت اہمیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ 23 ملین فالورز کے ساتھ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/724707/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/724707/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

