نیٹ فلکس کا مصنوعی ذہانت پر مبنی ملازمت کے لئے اشتہار جاری

نیٹ فلکس کا مصنوعی ذہانت پر مبنی ملازمت کے لئے اشتہار جاری
نیٹ فلکس کی جانب سے پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی ملازمت کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
ہالی ووڈ اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتالوں کی وجہ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے “زبردست مواد” تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی طرف دیکھنا شروع کردیا ہے۔
نیٹ فلکس جاب لسٹنگ کے مطابق، مصنوعی ذہانت کو “زبردست مواد بنانے” کے لیے استعمال کیا جائے گا اور نہ صرف شوز اور فلموں کی سفارش کرنے کے لیے نئے الگورتھم تیار کیے جائیں گے بلکہ اشارہ دیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو “کاروبار کے تمام شعبوں” میں استعمال کیا جائے گا۔
جاری اشتہار کے مطابق مصنوعی ذہانت کیلیے پروڈکٹ مینیجر کی ضرورت ہے جس کیلیے اُسے سالانہ 9 لاکھ ڈالرز ادا کیے جائیں گے، اس کے علاوہ گیمنگ اسٹوڈیوز میں جنریٹو AI کے لیے ایک تکنیکی ڈائریکٹر کی درخواستین بھی طلب کی ہیں ۔
خیال رہے کہ کمپنی نے پہلے ہی AI میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور اپنی ہسپانوی ریئلٹی ڈیٹنگ سیریز ’ڈیپ فیک لو‘ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ یونینز ان خدشات پر ہڑتال کر رہی ہیں کہ کس طرح مصنوعی ذہانت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور تنخواہ کو متاثر کررہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/725707/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/725707/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News