ثنا خان اور مفتی انس نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ خوشخبری جوڑے نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو سنائی۔
ثنا خان اور مفتی انس نے 21 نومبر 2020 کو شادی کی تھی، اورجوڑے نے رواں سال 17 مارچ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے حمل کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے والدین بننے کی خبر شیئر کی۔
چند گھنٹے قبل ثنا خان اور مفتی انس نے اس خصوصی خبر کا اعلان کرتے ہوئے ایک اینی میٹڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔
جوڑے کو ان کی اس پوسٹ پر مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغاما ت مل رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

