جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے کیس کو نیٹ فلکس پر بطور سیریز دکھایا جائے گا

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے کیس کو نیٹ فلکس پر بطور سیریز دکھایا جائے گا
عالمی شہرت کے حامل ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے کیس کو نیٹ فلکس پر بطور سیریز دکھا یا جائے گا۔
2022 میں ہونے والے ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے کورٹ ٹرائل کو تین حصوں میں نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کے طور پر ریلیز کیا جائے گا۔
اس دستاویزی فلم کا نام ’ڈیپ بمقابلہ ہرڈ‘ ہوگا، یہ سیریز اس جوڑی کے درمیان ہونے والے اس عدالتی مقدمے کے گرد گھومتی دکھائی دے گی جو 2022ء میں دنیا بھر کے ناظرین کے لیے براہ راست نشر کیا گیا تھا۔
دستاویزی سیریز ’ڈیپ بمقابلہ ہرڈ‘ 2023 میں Netflix پر اگست کے ماہ میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس جوڑی کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے الزامات پر ہونے والے عدالتی ٹرائل کو کروڑوں شائقین نے دیکھا اور اس میں دلچسپی لی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دستاویزی سیریز کا پریمیئر 21 مئی 2022 سے 23 مئی 2022 تک تین دنوں کے دوران چینل 4 پر ہوا تھا، اس سیریز کی ہر قسط کی طوالت 47 منٹ تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/760496/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/760496/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

