Advertisement

وکی کوشل کے انکار کے بعد ٹائیگر شروف کی ‘سنگھم اگین’ میں شمولیت

اداکار ٹائیگر شروف نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

بالی وود کے معروف ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق معورف ہدایتکار روہت شیٹی کی جانب سے وکی کوشل کو ‘سنگھم اگین’ کی پیشکش  کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرادیا ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ “سنگھم اگین” میں وکی کوشل کو اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) کے چھوٹے بھائی کا کردار پیش کیا گیا تھا، جسے اب ٹائیگر شراف ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ مقبول فلم سیریز ’سنگھم اگین‘ میں اسکرین پر نظر آئیں گے۔

فلم میں ٹائیگر شروف ایک پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے اور ان کے ساتھ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

Advertisement

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وکی کوشل کو اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم اگین‘ کے لیے پرفارم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن وکی نے اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کی وجہ سے اس سے معذرت کرلی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/783555/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/783555/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version