پاکستانی اداکارہ مریم انصاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستانی اداکارہ مریم انصاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
مریم انصاری ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ مریم نے متعدد ہٹ پاکستانی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا ہے جن میں آنگن اور دل لگی جیسے مشہور سیریل بھی شامل ہیں۔
دسمبر 2021 میں مریم انصاری نے اویس خان سے شادی کی جو سابق پاکستانی وکٹ کیپر اور کپتان معین خان کے بیٹے اور کرکٹر اعظم خان کے بھائی ہیں۔
مریم انصاری کے مداح ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں، اداکارہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشخبری شیئر کی ہے۔
مریم انصاری کی اپنی ساس کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے بے بی بمپ کو نمایاں کر رہی ہیں اور ان کی ساس مریم انصاری پر پیار کا اظہار کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ بھی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News