میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کے متعلق کیا اہم انکشاف

میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کے متعلق کیا اہم انکشاف
اداکار میکال ذوالفقار ایک باصلاحیت پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے ابرار الحق کے مقبول گانے سانو تیرے نال پیار ہو گیا کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
میکال کا ماڈلنگ کا ایک کامیاب کیریئر تھا جب انہوں نے اداکاری کی طرف رخ کیا جس کے بعد انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی شناخت بنائی۔
ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دیار دل، درشہوار، پانی جیسا پیار، سنگت، چوراہا، خسارہ اور فراڈ جیسے مشہور سیریل شامل ہیں۔
میکال ذوالفقار پروڈیوسر بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں پاکستانی سپر اسٹارز کے ساتھ منی بیک گارنٹی تیار کی ہے۔
حال ہی میں میکال ذوالفقار نے اپنے ایک بیان میں اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کچھ انکشاف کیا ہے۔
’’اگر آپ کبھی شو کی میزبانی کریں گے تو آپ اپنے شو میں کس اداکار کو نہیں بلائیں گے؟‘‘ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ماہرہ خان کو نہیں بلاؤں گا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ وہ نہیں آئیں گی۔ میں نے اس سے کچھ پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا ہے لیکن انہوں نے میری پیشکشوں کا جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ میکال ذوالفقار نے ایک بار کہا تھا کہ ’ماہرہ خان میرے ساتھ کام نہیں کریں گی‘۔ اس بار پھر انہوں نے مزے دار انداز میں حقیقت کا انکشاف کیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ہٹ سیریل شہرِ ذات میں کام کیا ہے جس کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

