Advertisement

میڈیا سے زیادہ میڈیکل میں کام کرنے میں زیادہ مزہ آیا ہے، ڈاکٹر شائستہ لودھی

میڈیا سے زیادہ میڈیکل میں کام کرنے میں زیادہ مزہ آیا ہے، ڈاکٹر شائستہ لودھی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ اُن کو میڈیا میں کام کرنے سے زیادہ میڈیکل کی نوکری کرنے میں زیادہ مزہ آیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو اکثر لوگ غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے بچوں کی ماں نہیں لگتیں تو اس میں کیا آپ کا قصور ہے؟ اگر آپ نے نوجوانی کی عمر میں بچے پیدا کرلیے ہیں تو اس میں کیا آپ کا قصور ہے؟ اس پر بھی لوگ ٹرولنگ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ طنز کرتے ہیں کہ شرم نہیں آتی، بچے اتنے بڑے ہوگئے ہیں اور ماں اس طرح کے کپڑے پہن رہی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم پاکستان سے باہر جاتے ہیں، تو ایک روز شاپنگ کے دوران میرا بیٹا بھی کپڑے خرید رہا تھا، میں بھی وہیں پر موجود تھی، چونکہ وہاں کا کلچر ہمارے ملک سے مختلف ہے، اس لیے کاؤنٹر پر بیٹھے ایک شخص نے میرے بیٹے کو میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دوست سے بھی پوچھ لیں کہ انہیں کچھ چاہیے تو نہیں۔

شائستہ نے کہا کہ مجھے اس وقت ہنسی آئی اور میں نے واضح کیا کہ میں اس کی ماں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو منفی اور مثبت دونوں طرح سے لے سکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے لوگوں کی ایسی عادت ہے کہ ہم اس بات کو طعنہ بنا دیتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں ایک ڈاکٹر بھی ہوں اور عوامی شخصیت بھی ہوں، لباس کے حوالے جو مجھے بہتر لگ رہا ہے میں وہی پہنوں گی، اس میں لوگوں کو کیا مسئلہ ہے؟

واضح رہے کہ شائستہ لودھی کی شادی جون 2015 میں ہوئی تھی جبکہ اداکارہ کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version