ساحر علی بگا کو کس گلوکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے؟

ساحر علی بگا کو کس گلوکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے؟
پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے بتادیا کہ اُن کو کس گلوکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ مزہ راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے میں آتا ہے کیونکہ وہ موسیقی کی تیار کردہ دُھن کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راحت اتنے بڑے گلوکار ہونے کے باوجود تیار کی گئی دُھن میں اپنی مرضی سے کوئی تبدیلی نہیں کرتے اور اگر انہیں کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ موسیقار سے مشورہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے میوزک کنسرٹ اور ڈراموں کے مقابلے فلموں کے لیے گانے تیار کرنا اچھا لگتا ہے اور میری اوّلین ترجیح سینما کے لیے گانے بنانا ہے، مجھے گلوکاری سے زیادہ موسیقی ترتیب دینے کی لگن رہتی ہے۔
ساحر علی بگا کے مطابق مجھے موسیقی اور دھن تیار کرنے میں مزہ آتا ہے اور جب دھن تیار کرلیتا ہوں تب فیصلہ کرتا ہوں کہ موسیقی کو کون گلوکار اچھے طریقے سے گا سکتا ہے۔
معروف گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ میں موسیقی تیار کرنے کے بعد بڑے یا چھوٹے گلوکار کی تفریق کیے بغیر یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ اپنی دھن کس گلوکار کو دینی چاہیے، محنت کر کے دھن تیار کرتا ہوں لیکن اس کے بعد ایک لمحے کے لیے بھی یہ تصور نہیں کرتا کہ مذکورہ گانا مجھے خود گانا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/908530/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/908530/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

