اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر

اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے ذاتی بزنس چلاتی ہیں اور انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
اداکارہ کی بزنس کمپنی ’فرنٹ را‘ بند ہونے سے انہیں بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
فرنٹ را کے آدھے سے زیادہ ملازمین کو پچھلے برس اکتوبر میں فارغ کردیا گیا تھا جبکہ 30 جون سے کمپنی کے ریگولر آپریشن بھی بند کردیئے گئے۔
کمپنی کے بانی رکن ایشان پریت سنگھ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بات غور کررہے کہ مارکیٹ میں کتنی گنجائش موجود ہے، پھر کمپنی کو تنہا چلایا جائے گا یا اسے کسی اور بڑی ملٹی کمپنی کے ساتھ ملادیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ پرابھاس اور امیتابھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

