کریئر بنانے کے لیے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا، عدنان شاہ ٹیپو

کریئر بنانے کے لیے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا، عدنان شاہ ٹیپو
پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا کریئر بنانے کے لیے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے کریئر اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ 1996 میں فیصل آباد سے کراچی شفٹ ہوئے تھے، وہ کبھی اداکار بننا نہیں چاہتے تھے، لیکن جو مواقع ملے ان سے فائدہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کریئر بنانے کے لیے انہوں نے 16 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا، میں زندگی میں سکون حاصل کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، چھوٹی چھوٹی خواہشات کے لیے گھر میں سکون نہ ہونا پسند نہیں تھا، اس لئے میں چاہتا تھا کہ پہلے کچھ بن جاؤں اور اپنا کریئر بنا لوں، اس کے بعد شادی کروں۔
عدنان شاہ نے کہا کہ انہوں نے 30 سال کی عمر کے بعد شادی کی تھی جبکہ ایک ڈرامے کے لیے انہیں بھکاری کا کردار ادا کرنا تھا، لوگوں نے مجھے حقیقت میں بھکاری سمجھا اور اس دوران 2 ہزار روپے جمع کیے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچ کالونی کے پُل پر اپنا حلیہ بدل کر بھیگ مانگی تھی، اس دوران میں نے 2 ہزار روپے جمع کیے، بعد ازاں یہ پیسے میں نے بچوں کو دے دیے اور کہا چائے وغیرہ پی لو۔
دورانِ انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جو پورا نہیں ہوسکا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/942613/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/942613/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News