صبور علی کو اپنی بہن سجل علی سے موازنہ کیوں نہیں پسند؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ میرے اور سجل کے اداکاری کے انداز بالکل مختلف ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ میرے اور سجل کے اداکاری کے انداز بالکل مختلف ہیں، بہن ہونے کے ناطے شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا ہی آپس میں موازنہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جب اداکاری کے حوالے سے میرا اور سجل کا موازنہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے، میری الگ محنت ہے، سجل کی الگ، میرے خیال میں ہم دونوں کے اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری میری بہترین سہیلی ہیں، مریم مجھے کئی بار کہہ چکی تھی کہ تم میرے بھائی سے شادی کیوں نہیں کر لیتی، وہ بہت نیک اور بہت اچھا ہے، تاہم میں نے کبھی سنجیدگی سے اس بارے میں نہیں سوچا۔
انہوں نے بتایا کہ پھر مریم نے میری بہن سجل سے اس حوالے سے بات کی جس پر سجل نے مجھے اور علی کو سنجیدگی سے اس بارے سوچنے کا مشورہ دیا، اس پر میں نے کہا کہ اگر کرنا ہے تو میں فوراً کروں گی، غور و فکر یا زیادہ لمبی بات چیت نہیں کروں گی۔
واضح رہے صبور علی اور اداکار علی انصاری کی گزشتہ برس شادی ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/950387/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/950387/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

