Advertisement

حرا مانی اداس ہوں تو کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

حرا مانی

جن مشہور شخصیات نے مجھے شادی پر نہیں بلایا ان کی طلاق ہو گئی، حرا مانی

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ جب کبھی اداس ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بہت سے کردار نبھائے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں کشف کا مرکزی کردار میرا پسندیدہ رہا ہے اس کردار کو نبھاکر  مجھے بہت مزہ آیا، مجھے سنجیدہ کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ  سے سوال کیا گیا کہ کیا ہمارے ناظرین ایسی کہانیاں دیکھنے کے عادی ہیں جو حقیقت سے زیادہ قریب ہوں؟

سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ناظرین  کے ہاتھ میں ریموٹ ہے اور ان کو پتہ ہے کہ انہیں کیا دیکھنا ہے،  میرا خیال ہے کہ اب ہماری آڈینس کچھ مختلف کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہے، ناظرین ہمارا کام دیکھتے ہیں پسند کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے مطابق کانٹینٹ بنانے میں شاید ابھی کچھ وقت لگے گا۔

دوران انٹرویو اداکارہ سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی میں کیا فرق لاتا ہے؟

Advertisement

حرا مانی نے کہا کہ مجھے دوسروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ کر اچھا لگتا ہے میں بہت انجوائے کرتی ہوں، جب کبھی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں وہ بہت فن کررہی ہوتی ہے اور یہ دیکھ کر میرا موڈ لائٹ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عائزہ اور دانش کا اکاؤنٹ دیکھتی ہوں تو ان دونوں کا ایک دوسرے کے لئے پیار بہت اچھا لگتا ہے جبکہ سجل کے کیپشنز بڑے شاعرانہ اور بڑے گہرے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کے اچھا لگتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version