ایک وقت تھا جب میں شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا تھا، ساحر لودھی

ایک وقت تھا جب میں شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا تھا، ساحر لودھی
معروف پاکستانی اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب میں شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار ساحر لودھی نے بتایا کہ ’ساحر‘ اور ’ساحر لودھی‘ دو مختلف لوگ ہیں، ’ساحر‘ وہ ہے جسے میں جانتا ہوں اور ’ساحر لودھی‘ وہ ہے جسے سب لوگ جانتے ہیں، ’ساحر لودھی‘ پر سب کی رسائی ہے لیکن ’ساحر‘ پر صرف ’ساحر لودھی‘ کو رسائی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ساحر‘ کو جاننا لوگوں کے لیے ضروری نہیں ہے، میں اپنی زندگی کی کتھا کسی کو سمجھانے کا پابند نہیں ہوں، میں اپنے معاملات نجی رکھنے کا عادی ہوں، پارٹیز میں زیادہ تر شرکت نہیں کرتا، میں ہمیشہ محدود رہتا ہوں اور زیادہ لوگوں سے ملنے کا شوقین نہیں ہوں۔
ساحر لودھی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے چہرے کے حوالے سے حساس تھا، انسان کو نہ خوش فہم ہونا چاہیے اور نہ غلط فہمی کا شکار ہونا چاہیے، نوجوانی میں وہ لڑکا نہیں تھا کہ جسے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں رُک جائیں، میرا رنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے سانولا ہوگیا تھا، مجھے میری رنگت کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
معروف اداکار کے مطابق میرے پاس صرف ایک صلاحیت تھی کہ میں بہت اچھا اور بہتر بول سکتا تھا، میں بچپن سے ہی ڈاکٹر بننا چاہتا تھا لیکن نہیں بن سکا، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ بولنے کی صلاحیت اللہ نے مجھے کیوں دی ہے، اس لیے آج 15 سال ہوگئے ہیں کہ میں ٹی وی اور ریڈیو پر اپنے بولنے کے انداز سے لوگوں کو متاثر کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں جو کچھ بولتا ہوں اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے بجائے اس کے کہ میں کس طرح نظر آرہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ریٹنگ کی جنگ میں نہیں ہوں، میں جہاں ہوں ریٹنگ وہیں ہوگی، کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھے پسند نہیں کرتے، کچھ لوگ اس لیے مجھے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں، اور زیادہ تر لوگ اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھے بہت پسند کرتے ہیں۔
ساحر لودھی نے کہا کہ میں کبھی کسی تنازع سے نہیں ڈرتا، ایک راز کی بات یہ ہے کہ جتنا زیادہ تنازع ہوتا ہے اتنا زیادہ پیسہ بھی ملتا ہے، جتنے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں آپ اتنی زیادہ ترقی کرتے ہیں۔
معروف اداکار کے مطابق میرا شاہ رخ خان سے کوئی موازنہ نہیں ہے، شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں، جب مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ لوگوں نے موازنہ کرنا شروع کیا تو ابتدائی طور پر مجھے تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن پھر میں سمجھ گیا کہ میری یقیہ زندگی میں اب ایسا ہی چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں اس سے پریشان نہیں ہوتا، لیکن اس بات کو مانتا ہوں کہ ایک وقت تھا جب میں شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/972804/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/972804/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News