Advertisement

اداکار آریز احمد حبا بخاری کے سامنے دانش تیمور کی تعریف سن کر سیخ پا ہوگئے

پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد لائیو ویڈیو کے دوران اہلیہ، اداکارہ حبا بخاری کے سامنے اداکار دانش تیمور کی تعریف سُن کر سیخ پا ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی فنکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں آریز اور حبا اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کی غرض سے لائیو ویڈیو سیشن کر رہے ہیں۔

اس دوران کمنٹ باکس میں آنے والے تبصروں میں ایک صارف آریز کے بجائے دانش تیمور کی تعریف کردیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریز احمد دانش تیمور کی تعریف  سُن کر خود پر قابو نہیں رکھ پاتے ہیں اور صارف کے اس تبصرے پر غصے سے جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تو آپ کر لو شادی اُس (دانش تیمور ) سے۔

Advertisement

اس پر حبا بخاری فوراً ہی بگڑتی صورتحال پر بڑے تحمل سے صارف کو جواب دیتی ہیں۔

آریز احمد اور حبا بخاری کی وائرل کلپ پر اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آریز کے جواب پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حبا بخاری سلجھی ہوئی ہیں اور انہوں نے سمجھداری کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version