معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کا اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف

معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کا اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف
معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ریسٹورنٹ تھا لیکن وہ چل نہ سکا اور والد کی تمام جمع پونجی اس پر ضائع ہوگئی، والد بہت بڑے قرض تلے دب گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک تحائف کی دکان میں دو مہینے کام کیا، 11 گھنٹے روز کام کرنے کے 850 روپے ملتے تھے۔
منور فاروقی نے کہا کہ میری والدہ اور دادی گھر میں سموسے بناتی تھیں، میں نے گھر کے باہر ہی اسٹال لگایا جہاں سموسے تل کر فروخت کرتا، کئی بار انگلیاں جلیں، ایک بار تو کھولتا ہوا تیل ہی مجھ پر گر گیا۔
واضح رہے کہ آج منور فاروقی بھارت میں مزاح کا نیا چہرہ ہیں، یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد 39 لاکھ 50 ہزار جبکہ انسٹاگرام پر 57 لاکھ سے زائد ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/107603/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/107603/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News