ڈریم گرل 2 کا نیا گانا ریلیز، آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کا پرجوش انداز

ڈریم گرل 2 کا نیا گانا ریلیز، آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کا پرجوش انداز
آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈیا کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم، ڈریم گرل 2 کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔
آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے اپنے انتہائی متوقع آنے والے پروجیکٹ ڈریم گرل 2 کے ساتھ سامعین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں جو کہ رواں ماہ 25 تاریخ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔
حال ہی میں اس فلم کا پہلا ٹریک ’دل کا ٹیلیفون‘ جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور اب اس فلم کا دوسرا ٹریک ’ناچ‘ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں آیوشمان اور اننیا کی پرجوش پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ آیوشمان اور اننیا کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی ہدایتکاری راج شانڈیلیا نے کی ہے ۔
سال 2019 کی سپر ہٹ رومانٹک کامیڈی کا سیکوئل ڈریم گرل، ڈریم گرل 2 سے لوگوں کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور آیوشمان کھرانہ کو بطور پوچا دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/112326/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/112326/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

