Advertisement

جیل سے ملزم سوکیش شیکھر کا جیکولین کیلئے پیار بھرا پیغام

جیکولین

جیل سے ملزم سوکیش شیکھر کا جیکولین کیلئے پیار بھرا پیغام

جیکولین فرنینڈس آج اپنی 38 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس موقع پر انہیں سوکیش چندر شیکھر کی طرف سے ایک مھبت بھرا پیغام بھی بھیجا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس گزشتہ سال دسمبر سے سرخیوں میں ہیں اور سکیش چندر شیکھر کے ساتھ اداکارہ کی پرائیوٹ تصاویر وائرل ہونے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندر شیکھر سے 200 کروڑ روپے کی جبری اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے  پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

اب چندر شیکھر دہلی کی جیل میں ہیں اور اس نے جیکولین فرنینڈس کے لیے سالگرہ کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیس کے بنیادی ملزم نے جیکولین کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اداکارہ کے لیے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ، “آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی سالگرہ میری زندگی میں ہر سال کا سب سے خوشی کا دن ہے اور آپ ہر گزرتے دن کے ساتھ اور بھی خوبصورت اور جوان ہوتی جا رہی ہیں۔ میں آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں، آپ کو اندازہ نہیں ہے۔”

Advertisement

خط میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ سکیش نے اداکارہ کو سالگرہ کا تحفہ بھی بھیجا ہے۔ خط میں لکھا ہے، “بیبی، مجھے سچ میں امید ہے کہ آپ کو میرا سالگرہ کا تحفہ پسند آئے گا۔”

سکیش کی جانب سے یہ خط ان کے وکیل اننت ملک کے ذریعے جاری کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/121940/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/121940/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version