اپنی زندگی کو بے شرم لوگوں سے نہیں جوڑنا چاہتا، شمعون عباسی

اپنی زندگی کو بے شرم لوگوں سے نہیں جوڑنا چاہتا، شمعون عباسی
معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کو بے شرم لوگوں سے نہیں جوڑنا چاہتا۔
حال ہی میں اداکار شمعون عباسی نے سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ جاری کی جو بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردی۔
پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بعض افراد پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان بے شرم اور بے حیا لوگوں سے نہ تو کبھی تعلق رکھنا چاہتے تھے اور نہ ہی انہیں برقرار رکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کو بے شرم لوگوں سے نہیں جوڑنا چاہتے اور وہ نہ کبھی ایسا کریں گے۔
اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ان کا ایسے افراد سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کہ وہ ان سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
شمعون عباسی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں کچھ جسمانی زخم دینے کے بدلے انہیں روحانی طور پر محفوظ رکھتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/135305/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/135305/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

