عامر خان کے صاحبزادے بھی بالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار؟

عامر خان کے صاحبزادے بھی بالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار؟
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان تھائی فلم ون ڈے کے ریمیک میں کام کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ ایک فلم بنانے کے لیے تیار ہیں، سپر اسٹار کو 2016 کا یہ تھائی رومانوی ڈرامہ بے حد پسند آیا، جس کے بعد انہوں نے پچھلے سال اس کے آفیشل ریمیک کے حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سنیل پانڈے جو کہ عامر خان کے ساتھ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں ، وہ اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
تھائی فلم ون ڈے:
اس تھائی فلم کو ہندوستانی تناظر میں خوبصورتی سے ڈھالا گیا ہے۔ جنید خان اس میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے مد مقابل ہیروئن کے حوالے سے کوئی نام فی الحال سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/147006/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/147006/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News