ہارٹ اٹیک نے مجھے نڈر بنا دیا ہے، سشمیتا سین

ہارٹ اٹیک نے مجھے نڈر بنا دیا ہے، سشمیتا سین
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی طبی صورتحال کے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔
حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ وہ ہارٹ اٹیک کے بعد کیسے بدل گئی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے شیئر کیا کہ اس نے انہیں ‘زیادہ نڈر’ بنا دیا ہے، اور وہ اب جانتی ہیں کہ ان کی زندگی میں ایک بڑا مقصد ہے جس کے لیے وہ یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے زندگی کو بہت معمولی سمجھتی تھیں، لیکن اب وہ اس بات سے زیادہ واقف ہیں کہ وہ اب بھی یہاں کیوں ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال کے اوائل میں ویب شو کی شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، انجیوپلاسٹی کے ذریعے دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔
مارچ میں، سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد اپنی صحت کے بارے میں ایک اپڈیٹ شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’تالی‘ کی بھرپور کامیابی پر وہ اپنے مداحوں کی شکرگزار ہیں جو کہ ٹرانس جینڈر کارکن گوری ساونت کی کہانی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/149251/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/149251/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News