کیارا اڈوانی نے شادی کے بعد پہلی بار کیا بنایا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

کیارا اڈوانی نے شادی کے بعد پہلی بار کیا بنایا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا سب سے زیادہ پیار کرنے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔
اس جوڑی نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری اور آف اسکرین رومانس سے لاکھوں لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنی کھانا پکانے کی مہارت کے بارے میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے سب سے پہلے کیا بنایا تھا۔
پروگرام کے دوران کیارا اڈوانی سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے سدھارتھ ملہوترا سے شادی کے بعد پہلی بار کیا بنایا تھا جس کے جواب میں ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اداکارہ نے جواب دیا کہ ، “کچھ نہیں بنایا اب تک۔ پانی گرم کیا ہوگا۔”
خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کیارا نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اور اداکار سدھارتھ ایک شاندار باورچی ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں خوش قسمت ہوں کیونکہ میرا جو پتی ہے اسے کھانا پکانا پسند ہے۔ تو زیاداتر وہ کچھ بنا لیتے ہیں خود کے لیے اور میں کھا لیتی ہوں”۔
کیارا نے سدھارتھ کی مشہور ڈش کا بھی انکشاف کیا جیسا کہ اس نے کہا، “وہ واقعی اچھی بریڈ بناتے ہیں۔ بریڈ بنانا مشکل ہے لیکن وہ بہت اچھی بریڈ بناتے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ سدھارتھ اور کیارا 7 فروری 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
دریں اثنا، ستیہ پریم کی کتھا کی زبردست کامیابی کے بعد، کیارا اب گیم چینجر میں رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ دوسری جانب سدھارتھ، روہت شیٹی کی انڈین پولیس فورس وویک اوبرائے اور شلپا شیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ دیشا پٹانی اور راشی کھنہ کے ساتھ یودھا کا بھی حصہ ہیں۔ یہ فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/173394/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/173394/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

