Advertisement

انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع

انتخابات کرانے سے متعلق درخواست

انتخابات 90 روزمیں کرانے کیلئے جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع

انتخابات 90 روزمیں کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کا آئینی مدت میں انعقاد ضروری ہے، سابقہ حکومت نے مردم شماری شائع کرنے کا فیصلہ بدنیتی کی بنیاد پر کیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے وکیل نےدرخواست میں مؤقف پیش کیا کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا جائے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/193238/amp/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/193238/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement

عامر لیاقت کی وسیم بادامی سے آخری بات کیا ہوئی؟ میزبان کا اہم انکشاف

عامر لیاقت کی وسیم بادامی سے آخری بات کیا ہوئی؟ میزبان کا اہم انکشاف

پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی نے مرحوم عامر لیاقت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی نے اپنے ایک انٹرویو میں عامر لیاقت سے آخری گفتگو کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس آج بھی موبائل میں عامر لیاقت کے بہت سارے میسجز محفوظ ہیں جن میں آخری میسج ان کے انتقال سے 15 دن قبل کا ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ عامر لیاقت سے آپکی آخری گفتگو کس موضوع پر ہوئی تھی ؟

سوال کے جواب میں وسیم بادامی نے کہا کہ میں ان دنوں لندن میں تھا اور یہاں عامر بھائی کی متنازع ویڈیو کا معاملہ سرخیوں کا حصہ بنا ہوا تھا اور اسی سبب وہ بے حد مشکل دور سے گزر رہے تھے، ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب میری ان سے فون کال پر بات ہوئی تو وہ بالکل ٹوٹے ہوئے معلوم ہورہے تھے، میں نے زندگی میں آج تک ان کو اس قدر کمزور نہیں پایا تھا، وہ ایک چھوٹے بچے کی طرح رو رہے تھے۔

وسیم بادامی نے کہا کہ میں نے ان کو اس حالت میں پا کر ان کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ آپ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہوجائیگا اور میں آپ کی مدد ضرور کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے موبائل میں عامر لیاقت کو کیا گیا آخری میسج ’’ عامر بھائی پلیز فون کال اٹھائیں‘‘ ہے ، لیکن انہوں نے میری کال اٹینڈ نہیں کی، میں نے ہمارے ایک دوست منہاج سے بھی رابطہ کیا اور اس کو کہا کہ میں لندن میں ہوں لیکن تم عامر بھائی کو ڈھونڈو اور ان کو پکڑو ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے، پر عامر بھائی کسی کو مل نہیں سکے کیونکہ وہ مستقل اپنا مقام اور نمبر تبدیل کر رہے تھے۔

معروف میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ میں 15 دن بعد جب پاکستان پہنچا تو اس کے 48 گھنٹوں کے اندر مجھے یہ خبر موصول ہو گئی کہ عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/193238/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/193238/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version