حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے سبب شہریوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو

حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے سبب شہریوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے سبب ہر روز تمام شہریوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مرحوم اداکار قوی خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی جس میں قوی خان کو قائد اعظم کی تصویر کو تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “قوی خان صاحب کے آخری فلمی پروجیکٹ ’قائداعظم زندہ باد‘ سے ایک خوبصورت تصویر جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اس 14 اگست کو اپنے ملک کی حالت پر کتنے غمگین ہیں”۔
ان کا کہنا تھا کہ “تمام شہریوں کی امیدیں مہنگائی، بدعنوانی، ناانصافی، گورننس اور حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے سبب ہر روز دم توڑ رہی ہیں۔ بیشتر نوجوان اپنا گھر بار چھوڑ کر بہتر مستقبل کی تلاش میں دیار غیر چلے گئے”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ “اتنے خوبصورت اور اتنے ٹیلنٹ سے بھرپور ملک کی حالت کو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ سب ضائع ہو رہا ہے۔ موجودہ نسل کا پچھلی نسل پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، اللہ رحم کرے، آمین”۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/200110/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/200110/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News