Advertisement

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کا میاب ہو گئی۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی ریلیز کے 10 دن بعد باکس آفس پر 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے، فلم نے ₹ 105 کروڑ سے زیادہ کا نیٹ کمایا ہے۔

 راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی نے ابتدائی اندازوں کے مطابق ریلیز کے 10ویں دن ہندوستان میں ₹13.50 کروڑ کا نیٹ کمایا جبکہ فلم کا ایک ہفتے کا مجموعہ 73.33 کروڑ روپے تھا۔ ہندوستان میں اب تک فلم کا کل مجموعہ ₹105.08 کروڑ ہے۔

کرن جوہر کی فلموں میں واپسی کافی کامیاب ثابت ہوئی ہے ، ریلیز کے 8 ویں روز فلم نے 80 کروڑ روپے کمائے۔

فلم کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ نے کہا، “میں اس محبت کے اظہار سے متاثر اور مغلوب ہوں۔ یہ میرے تصور سے باہر ہے۔ ہالوں میں لوگ راکی ​​کے لیے ہنس رہے ہیں، رو رہے ہیں اور خوشی منا رہے ہیں۔ میں نے اسے پہلی بار دیکھا ہے اور یہ دیکھنا بہت خوش کن ہے۔ جس طرح کے متفقہ طور پر جذباتی اور اثر انگیز رد عمل سامنے آ رہے ہیں مجھے بے پناہ خوشی سے بھر دیا ہے۔ یہ بہت خاص ہے۔ میرا دل آج تشکر سے چمک رہا ہے۔‘‘

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/200169/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/200169/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version