Advertisement

جو شخص آپ کی عادت بن جائے وہی سچی محبت ہے، جویریہ سعود

جویریہ سعود

جو شخص آپ کی عادت بن جائے وہی سچی محبت ہے، جویریہ سعود

جویریہ سعود پاکستانی ٹیلی ویژن ایک مقبول ترین اداکارہ اور میزبان ہونے کے ساتھ کامیاب مصنف اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ ڈراموں میں اپنے مکالموں اور فی البدی جملوں کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی لاجواب اداکاری کردار کو بے مثال بنا دیتی ہیں۔

جویریہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ جویریہ سعود نے فلم اور ٹیلی ویژن کے اداکار سعود قاسمی سے شادی کی ہے اور ان کے دو بچے جنت اور ابراہیم ہیں۔

 جویریہ سعود کے حال ہی  نشر ہونے والے ڈراموں میں ان کی شانداراداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ نند، پرستان اور بے بی باجی ان کے مشہور ڈرامے ہیں جو انہوں نے حالیہ دنوں میں کیے ہیں۔

جویریہ کو حال میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے کھل کر بات کی۔

Advertisement

جویریہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی نہیں ہوئی تھی تو ان کی ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں جو ان سے زیادہ کامیاب ہو کیونکہ ہمارے معاشرے میں مرد ایک کامیاب بیوی کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں اور جویریہ شکر گزار تھیں کہ جب ان کی شادی کی بات چل رہی تھی تو سعود ایک بڑے اسٹار تھے۔ لیکن وہ ڈر بھی رہی تھی۔ سعود ایک فلمی ستارے تھے اور اس وقت ملک کے چوٹی کے ستاروں میں سے ایک تھے۔ انہیں ڈر تھا کہ اگر شادی نہ ہوئی یا کوئی سکینڈل سامنے آیا تو وہ کیا کریں گی۔ لیکن وقت کے ساتھ چیزیں بہتر ہوتی گئی اور آپس میں محبت بڑھنے لگی۔

جویریا کی محبت کا اپنا ایک الگ انداز اور فلسفہ ہے۔ انہوں  نے کہا جب آپ خوشی اور غم میں ایک ساتھ روتے ہیں تو وہی سچی محبت ہے۔

جو یریہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد انہیں سعود سے محبت ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کے ساتھ آپ رہتے ہیں، جو غم میں آپ کے ساتھ روتا ہے اور خوشی میں آپ کے ساتھ ہنستا ہے، وہ شخص جو عادت بن جائے وہ آپ کا سچا پیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی میں سب سے اہم چیز بچے ہیں۔ محبت اس وقت بڑھتی ہے جب آپ کے ساتھ بچے ہوتے ہیں اور آج کل کے جوڑے اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے جو بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے شادی کے لیے سمجھداری اور بے لوثی کے اہم ہونے پر بھی زور دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/207217/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/207217/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version