ثروت گیلانی کی شادی کو 9 سال مکمل؛ اداکارہ کا شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام جاری

ثروت گیلانی کی شادی کو 9 سال مکمل؛ اداکارہ کا شوہر کے لئے پیار بھرا پیغام جاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ثروت گیلانی اور فہد مرزا کی شادی کو 9 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو اپنے شوہر فہد مرزا کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر فہد مرزا کے لئے ایک پیار بھرا پیغام جاری کیا۔
اپنے پیغام میں ثروت گیلانی نے فہد مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کا دل ہمیشہ میرے دل میں جگہ بنائے، آپ کی نگاہیں ہمیشہ میری تلاش میں رہیں، آپ کے سارے خواب میرے ساتھ پورے ہوں”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/214195/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/214195/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

