اداکارہ ماہرہ خان کا والدین کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے والدین کو اہم مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا ایک ویڈٰیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے رضوانہ تشدد کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز میں ہمیشہ پڑھے لکھے اور امیر گھرانوں کے بااثر لوگ شامل ہوتے ہیں۔ وہ قانون کو اپنے گھر کی باندی سمجھتے ہیں۔
“When there are cases like Rizwana, there MUST BE ACCOUNTABILITY!”
Says @TheMahiraKhanMahira speaks from the heart about the struggles of parents struggling below the poverty line.Advertisement
Instead of exploiting their children we can instead offer them a better life, an education!… pic.twitter.com/17uB1LidlB— Nadia Jamil (@NJLahori) August 7, 2023
انہوں نے کہا کہ ان کو علم ہوتا ہے کہ ان کا کوئی احستاب نہیں کر سکتا اور ان کو ضمانت بھی مل جاتی ہے۔ بچوں سے کام کروانا غیر اخلاقی و غیر قانونی کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں خدا کیلئے اس بات کو سمجھیں اور اسے روکیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرا یہ پیغام ہر ماں باپ کیلئے ہے جو مجبوری کی وجہ سے بچوں سے کام کرواتے ہیں، بچوں کی کھیلنے پڑھنے لکھنے کی عمر میں ان سے کام نہیں کروانا چاہیے اور کوئی ماں باپ ایسا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سمجھدار اور خوشحال طبقے سے گزارش کرتی ہوں کہ رضوانہ جیسے بچوں کی آواز بنیں اور ضرورت مند بچوں کیلئے ایسے اقدامات کریں تاکہ وہ ایسے واقعات کا سامنا نہ کریں اور اپنے مستقبل کو روشن کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/218374/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/218374/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

