کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی شادی کا ارادہ ہے، اداکارہ زینب شبیر

کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی شادی کا ارادہ ہے، اداکارہ زینب شبیر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زینب شبیر نے کہا ہے کہ انہیں کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی اُن کا شادی کا کوئی ارادہ ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ زینب شبیر کا کہنا تھا کہ وہ چار بہنیں ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی بڑی بہن کی شادی ہوچکی ہے جبکہ دوسری بڑی بہن کو بھی اداکاری کی پیشکش ہوچکی ہے مگر ان کا شوبز انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والی خاندان کی پہلی لڑکی ہیں، ان کے اداکاری کی فیلڈ میں آنے میں ان کی والدہ کا بہت بڑا کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوبز میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں سب سہیلیوں اور دوستوں نے منع کیا اور کہا کہ شوبز اچھی فیلڈ نہیں ہوتی۔
زینب شبیر نے کہا کہ انہیں آغاز میں ہی اچھے لوگ ملے، جنہوں نے انہیں کافی سکھایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کے لیے فی دن دو لاکھ کی آفر ہو تو وہ اسکرپٹ اور اپنا کردار دیکھے بغیر ہی کام کرنے کے لیے رضامند ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کا فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے، البتہ پانچ سال بعد وہ شادی سے متعلق سوچیں گی۔
زینب شبیر نے کہا کہ انہیں نہ صرف سوشل میڈیا پر شادی کی پیش کش کی جاتی ہے بلکہ ایک مرتبہ تو ہوٹل پر کھانا کھانے کے دوران ہی ایک خاتون نے آکر انہیں شادی کی پیش کش کردی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں آئے دن لڑکے سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کا ایڈریس بتائیں، ان کے رشتے کے لیے وہ والدین بھیجیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار وہ اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں کہ ایک خاتون نے آکر انہیں شادی کی پیش کش کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/232420/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/232420/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News