ڈیزائنر کے کپڑوں کی شوقین نہیں ہوں، سارہ علی خان

ڈیزائنر کے کپڑوں کی شوقین نہیں ہوں، سارہ علی خان
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ میں ڈیزائنر کے کپڑوں کی شوقین نہیں ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ جھانوی کپور، اننیا پانڈے اور رادھیکا مدان میری بہترین سہیلیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی سہیلیاں انڈسٹری میں اچھا کام کر رہی ہیں اور وہ اپنی جسامت سمیت رنگت سے بھی مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک ان کی مزید تین فلمیں سامنے آئیں گی۔
سارہ علی خان کے مطابق کورونا کی وباء نے تین سال ضائع کیے جبکہ انہوں نے فلموں میں کورونا سے قبل صرف ڈیڑھ سال کام کیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس بڑے اور معروف ڈیزائنر کا ایک بھی جوڑا نہیں ہے اور نہ ہی وہ ڈیزائنر کے کپڑوں کی شوقین ہیں۔
اداکارہ سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ اُن کے خاندان اور پرورش کو دیا جاتا ہے، ان کی پرورش ہی ایسے ماحول میں ہوئی کہ انہیں دوسرے افراد کی تنقید کی کوئی پروا نہیں ہوتی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/246665/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/246665/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News