Advertisement

سونم کپور کے بیٹے ’وایو‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر

سونم کپور

سونم کپور کے بیٹے ’وایو‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے بزنس مین شوہر آنند آہوجا کے بیٹے وایو کپور آہوجا 20 اگست کو 1 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر فیملی کے ہمراہ لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر لی جانے والی تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا ہے۔

 

وایو کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے اداکارہ کی جانب سے اپنے خاندان کے ساتھ ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پہلی تصویر میں سونم اور آنند آہوجا کو وایو کے ساتھ پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بچے کو بازوؤں میں پکڑے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ کے والدین انیل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور کے ساتھ آنند کے والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔

سالگرہ کی شیئر کی گئی تصاویر میں بہت سارے پھول، غبارے، اور ایک سجی ہوئی میز بھی شامل ہے، جو کھانے سے بھری ہوئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سونم کپور نے مئی 2018 میں ممبئی میں کاروباری شخصیت آنند آہوجا سے شادی کی اور گزشتہ سال اپنے پہلے بیٹے ’وایو‘ کا استقبال کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/278990/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/278990/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version