Advertisement

جان ابراہم اداکار نہ ہوتے تو پھر کیا ہوتے؟ ابھیشک نے راز فاش کر دیا

ابھیشک بچن نے جان ابراہم کو ’مکینک‘ بننے کا مشورہ دیدیا

ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اپنے دوست جان ابراہم کی بائیک سے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں مکینک ہی بنا دیا۔

اداکار ابھیشیک بچن اور جان ابراہم نے دھوم اور دوستانہ میں ایک ساتھ کام کیا، جس کی وجہ سے ان میں بہترین دوستی قائم ہو گئی۔

اپنے ایک نئے انٹرویو میں، ابھیشیک نے اپنے دوست کو ٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ اگر جان ابراہم اداکار نہ ہوتے تو بہترین مکینک ہوتے۔

 انٹرویو میں ابھیشک بچن نے اپنے دوست جان کی بائیک سے محبت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے حیال سے جان ابراہم مکینک بننے کے لیے پیدا ہوا تھا، لیکن غلطی سے وہ ایک  سپر ماڈل اور سپر ایکٹر بن گیا۔

ابھیشیک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ جان ہی تھا جس نے انہیں دھوم کے لیے بائیک چلانا سکھائی تھی، میں اس وقت موٹر سائیکل چلانا نہیں جانتا تھا۔ میں نے اس سے پہلے ایک فلم میں بائیک چلائی تھی لیکن انہوں نے مجھے ٹرالی پر بٹھایا اور اسے لے گئے۔ میری ماں اور میرے والد نے مجھے کبھی بھی بائیک چلانے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ وہ خوفزدہ تھے۔ دھوم کی  شوٹنگ کے دوران جان نے مجھے بائیک چلانی سکھائی۔ جان میرے ساتھ  بیٹھ کر رائیڈ لیتے اور مجھے سکھاتے تھے۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ وہ باندرہ میں رہتا تھا،اور وہ میرے ساتھ جوہو تک واپسی کا سارا راستہ بائیک چلاتا تھا، وہ بائیک کو سارا کھول کر دوبارہ جوڑ لیتا ہے ، بائیک میں اس کی مہارت بہت زیادہ ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/281977/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/281977/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version