سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق بھارتی بینک نے قرض واپس ادا نہ کرنے پر اداکار سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بینک آف بروڈا نے اتوار کو ایک نوٹس میں کہا کہ سنی دیول کی جانب سے 56 کروڑ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر جوہو میں واقع اداکار کے بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔
بنگلے کی نیلامی 25 ستمبر کو ہوگی اور بولی 22 ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر سنی دیول اپنی جائیداد کو نیلام ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ واجبات فوری طور پر ادا کر دیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب سنی دیول سے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/329799/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/329799/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

