Advertisement

عفان وحید نے ہالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

عفان وحید

عفان وحید نے ہالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

پاکستان کے معروف اداکار عفان وحید نے ہالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کو ٹھکرانے کی اہم وجہ بتادی ہے۔

  حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عفان وحید نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں2 ماہ قبل ہالی ووڈ سے پیشکش موصول  ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش انہیں ہالی ووڈ اسٹار نکول کڈمین کے ساتھ کام کرنے کیلئے کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش سے متعلق کسی کو اس لیے نہیں بتایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ یہ کردار نہیں نبھا پائیں گے۔

عفان وحید نے پیشکش کو مسترد کیے جانے سے متعلق کہا کہ ایسا انہوں نے اس لیے کیا کیوں کہ وہ اس وقت اپنی فلم کی شوٹنگ پر جارہے تھے۔

اداکار نے کہا کہ ہالی ووڈ کو مذکورہ کردار کے لیے فٹ بال یا باسکٹ بال پلیئر چاہیے تھا جو بہت اچھا کھیل سکے اور وہ دونوں کھیلوں میں سے کسی ایک کھیل کے لیے بھی اچھے کھلاڑی نہیں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس دوران ان کے پاس وقت بھی نہیں تھا کہ وہ ان کھیلوں کی تربیت لے سکیں لہٰذا بہتر کردار ادا نہ کرنے کی وجہ سے فلم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

عفان وحید نے کہا کہ انہیں تین چار سال پہلے بالی ووڈ سے بھی پیشکش آئی تھی لیکن کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے پیغام چونکہ فیس بک پر موصول ہوا تھا لہٰذا وہ چیک نہیں کر پائے اور یہ پیغام 2 سال بعد پڑھا تو سوائے معذرت کے کچھ نہ کرسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/336175/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/336175/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version