فضا علی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا، لیکن کس بات پر

فضا علی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا، لیکن کس بات پر
فضا علی کے نام سے کون واقف نہیں، وہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ ہیں۔ فضا علی نے مشہور ڈرامہ سیریل مہندی سے کم عمری میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا جس سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔
ان کے مشہور ڈراموں میں مہندی، ساتھ نبھانا ہے، سات سر رشتوں کے، مور محل، لو لائف اور لاہور اور شام ڈھلے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فضا ایک مضبوط کردار کی مالک ہونے کے ساتھ ایک پیاری سی بیٹی کی تنہا ماں کی ذمہ داریا نبھارہی ہیں۔ فضا علی نے اس وقت طلاق لے لی جب ان کی بیٹی فرال بہت چھوٹی تھی۔ فضا اکثر اپنی بیٹی فرال کے ساتھ تصاویر اور انسٹاگرام ریلز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فضا اور ان کی بیٹی کی چند حالیہ انسٹاگرام ریلز کی بنا پر انہیں عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فضا علی کواپنی بیٹی فرال کے ساتھ تازہ ترین انسٹاگرام ریلز کی وجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ایک ماں کی حیثیت سے ان کے پرورش کرنے کے انداز پر سوال اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ فرال بہت معصوم ہے اسے اداکاری یا سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔ سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ فضا علی اپنی بیٹی سے فرال کا خوبصورت بچپن نہ چھینیں۔ انہیں دنیا حسینوں کا میلا گانے پر فضا علی کی اوور ایکٹنگ بھی پسند نہیں آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/363443/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/363443/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

